تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے اس ماہ کی 16تاریخ کو حضورآباد میں دلت بندھو اسکیم کے آغاز کے سلسلہ میں منعقد کئے جانے والے جلسہ کے انتظامات کا چیف سکریٹری سومیش کمار،وزرا ہریش راواور گنگولہ کملاکر نے جائزہ لیا۔
ہریش راو ریاستی دارالحکومت حیدرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ حضورآباد پہنچے۔ چیف سکریٹری، ضلع کلکٹراور دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔