اردو

urdu

ETV Bharat / state

کے سی آر نے 50 ہزار ملازمتیں پُر کرنے کا حکم دیا - تلنگانہ میں ملازمتیں

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے افسران سے کہا کہ پہلے مرحلے میں 50،000 ملازمتیں پُر کرنی ہوں گی۔ چونکہ زوننگ کی نئی پالیسی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے۔ اس لیے سرکاری ملازمتوں کی تبدیلی کا عمل فوری طور پر شروع ہونا چاہیے۔

کےسی آر، نے 50 ہزار ملازمتیں پُر کرنے کا حکم دیا
کےسی آر، نے 50 ہزار ملازمتیں پُر کرنے کا حکم دیا

By

Published : Jul 9, 2021, 8:19 PM IST

کے سی آر نے 50 ہزار ملازمتیں پُر کرنے کے معاملے پر حکام سے جائزہ لینے کے بعد، فوری طور پر خالی آسامیوں کو پُر کرنے کا حکم دیا۔

انھوں نے افسران سے کہا کہ محکموں میں پہلے مرحلےمیں 50،000 ملازمتیں پُر کرنی ہوں گی۔ چونکہ زوننگ کی نئی پالیسی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے،اس لیے سرکاری ملازمتوں کی تبدیلی کا عمل فوری طور پر شروع ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ ٹی ڈی پی صدر کے عہدے سے ایل رمنا مستعفی

ترقیوں کے ذریعہ پیدا ہونے والے خالی پوسٹز دوسرے مرحلے میں پُر کی جائیں گی۔ وزیراعلی نے واضح کیا کہ اس معاملےمیں سائینٹفک طریقہ اپنایا گیا جس کی وجہ اقدام کرنے میں تاخیر ہوئی۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ نیا زونل سسٹم صرف مقامی لوگوں کے انصاف کے لئے تشکیل دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details