اردو

urdu

ETV Bharat / state

KCR on Kashmir Files: کشمیرفائلزسے متعلق وزیراعلی تلنگانہ کی بی جے پی پر نکتہ چینی

کے چندر شیکھر راؤ نے پیر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماوں کو کشمیر فائلز کی تشہیر پر آڑے ہاتھوں لیا اور دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ Telangana CM on Kashmir Files

By

Published : Mar 21, 2022, 10:49 PM IST

کشمیرفائلزسے متعلق وزیراعلی تلنگانہ کی بی جے پی پر نکتہ چینی
کشمیرفائلزسے متعلق وزیراعلی تلنگانہ کی بی جے پی پر نکتہ چینی

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر نے کہا کہ ترقی پسند حکومت میں کشمیر فائلز کے بجائے آبپاشی فائلز، اقتصادی فائلز کو فروغ دیا جاتا ہے۔ KCR on Kashmir Files

کے چندر شیکھر راؤ نے پیر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماوں کو کشمیر فائلز کی تشہیر پر آڑے ہاتھوں لیا اور دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا، "دی کشمیر فائلز فلم کیا ہے؟ اگر کوئی ترقی پسند حکومت ہو تو آبپاشی کی فائلیں، اقتصادی فائلیں ہونی چاہیے۔ کشمیر فائلیں کون چاہتا ہے؟ دہلی میں کشمیری پنڈتوں کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی ریلیف نہیں ملتا۔ لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹے پروپیگنڈے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kunwar Danish Ali on The Kashmir Files: دی کشمیر فائلز میں ادھوری کہانی پیش کی گئی ہے، کنور دانش علی کا ردعمل

"بی جے پی کی حکومت والی ریاستیں مذکورہ فلم کو فروغ دے رہی ہیں۔ یہ تقسیم کیوں؟ وہ اس ملک کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں؟ کشمیر کے پنڈت کہتے ہیں کہ کچھ لوگ ووٹ کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔ 'ہمیں کشمیر فائلز اور اصل حقائق سے لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیے۔'

کے سی آر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کا متبادل جلد ہی سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ "قومی سطح پر ایک خلا ہے، اس میں کوئی شک نہیں، بہت بہترین متبادل سامنے آئے گا، گنجائش موجود ہے اور اب عمل شروع ہو گیا ہے۔"

فلم دی کشمیر فائلز میں کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کو دکھایا گیا۔ مذکورہ فلم پر لوگوں کی مختلف رائے ہے۔ ایک طبقہ اس فلم کو پسند کررہا ہے تو دوسری طرف فلم کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ اس میں آدھا سچ دکھایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details