اردو

urdu

ETV Bharat / state

Oscars 2023 تیلگو فلم آر آر آر کے گیت 'ناٹو ناٹو' کو آسکر ملنے پر وزیراعلیٰ تلنگانہ کی مبارکباد - آسکر میں فلم آر آر آر

ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر نے آسکر میں تاریخ رقم کی ہے۔ فلم کا ہٹ گانا ناٹو ناٹو بین الاقوامی سطح پر 7 ایوارڈز جیتنے کے بعد آسکر ایوارڈ بھی جیت لیا ہے۔ ناٹو ناٹو کے آسکر جیتنے پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے آر آر آر کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ KCR congratulates team of RRR

تیلگو فلم آر آر آر کے گیت 'ناٹو ناٹو' کو آسکر ملنے پر وزیراعلی تلنگانہ کی مبارکباد
تیلگو فلم آر آر آر کے گیت 'ناٹو ناٹو' کو آسکر ملنے پر وزیراعلی تلنگانہ کی مبارکباد

By

Published : Mar 13, 2023, 1:32 PM IST

حیدرآباد: تیلگو فلم آر آر آر کے گیت 'ناٹو ناٹو' کو بہترین اوریجنل گانے کے زمرہ میں آسکر ایوارڈ حاصل ہونے پر وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ آسکر ایوارڈ حاصل تمام تلگو والوں کے لئے فخر کی بات ہے، جسے عالمی فلمی صنعت کا سب سے باوقار ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ گیت”ناٹوناٹو“میں شامل الفاظ تلنگانہ کی ثقافت، تلگو عوام کے ذائقہ، جذبہ اور عوامی زندگی کے تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس موقع پر میوزک ڈائریکٹر ایم ایم کیروانی، کمپوزیشن پارٹنر ڈائریکٹر راجامولی، گلوکار راہول سپلی گنج، اداکار رام چرن، جونیئر این ٹی آر، کوریوگرافر پریمرکشت اور دوسروں کو بھی وزیراعلی نے مبارکباد دی۔

وزیراعلی نے کہا کہ یہ بہت بڑی بات ہے کہ تلگو سنیما انڈسٹری میں فلمیں اس طرح بن رہی ہیں جو کہ پروڈکشن کے اقداراور ٹکنالوجی کے لحاظ سے ہالی ووڈ سے کم نہیں ہے۔ حیدرآباد کی سرزمین پر روز بروز ترقی کرنے والی تلگو فلم انڈسٹری کی شہرت پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ نہ صرف تلنگانہ اور آندھرا پردیش بلکہ تلگو، دراوڈی زبانوں اور ہندوستان بھر کے لیے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تلگو فلموں کے شائقین کے لیے ایک تہوار کا دن ہے۔تلگو فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے تلنگانہ حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے یاد دلایا کہ تلنگانہ حکومت تلگو فلم انڈسٹری کی ترقی اور توسیع میں تعاون کررہی ہے۔اس نے تلگو فلم انڈسٹری کو خصوصی مراعات دی ہیں جو کورونا کے دور میں مشکلات کا سامنا کر رہی تھی۔انہوں نے خواہش کی کہ تلگو فلم انڈسٹری کو آسکر ایوارڈ کے جذبہ کے ساتھ مستقبل میں بھی اسی رجحان کو جاری رکھنا چاہئے اور متنوع کہانیوں اور عوامی زندگی کی عکاسی کرنے والی مزید فلمیں پروڈیوس کرنی چاہئے۔تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیئرمین گٹا سکھیندر ریڈی نے تلگو سنیما کی شہرت کو عالمی سطح پر لے جانے پر آر آر آر فلم ٹیم کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: Naatu Naatu win Oscar ناٹو ناٹو نے تاریخ رقم کی، پہلا بھارتی گانا جسے آسکر سے نوازا گیا

انہوں نے کہا کہ فلم آر آر آر کے گانے ناتو ناتو کو بہترین اوریجنل گانے کے زمرے میں آسکر ایوارڈ ملنا تیلگو فلم انڈسٹری اور ہندوستانی فلم انڈسٹری کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے ناتو ناٹو کے گیت لکھنے والے چندر بوس، راہول سپلی گنج اور کالابیروا، میوزک کمپوزر ایم ایم کیروانی، فلم ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی، ہیرو جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کو مبارکباد دی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اسی جذبے سے مزید اچھی فلمیں تیار کرکے عالمی سطح پر تلگوفلم انڈسٹری کی ساکھ کو برقرار رکھا جائے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details