اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: گانجہ منتقل کرنے والی کار بے قابو، بائیکس اور آٹو کو ٹکردے دی - تلنگانہ میں سڑک حادثہ

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں گانجہ منتقل کرنے والی ایک کار بے قابو ہوکر دوسری گاڑیوں سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 4:33 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں گانجہ منتقل کرنے والی ایک کار بے قابو ہوکر دوسری گاڑیوں سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ضلع کے بورم پاڈومنڈل کے مورم پلی بنجارعلاقہ میں ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ اس کار میں گانجہ منتقل کرنے کی اطلاع پر پولیس نے اس کو روکنے کی کوشش کی تاہم کار کے ڈرائیور نے کار کوروکنے کے بجائے پالوانچہ کی سمت آگے بڑھادیا۔ اسی دوران مورم پلی بنجار علاقہ میں کار کو روکنے کی محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے کوشش کی تاہم کار کے ڈررائیور نے ان سے بچنے کی کوشش میں بائیکس اور آٹو کو ٹکر دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: United Muslim Forum یونائیٹڈ مسلم فورم نے آئی ٹی وزیر کے ٹی آر کے سامنے مسلمانوں کے مسائل اٹھائے

اس حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لئے بھدراچلم کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حادثہ کے ساتھ ہی کار ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ بعد ازاں آبکاری کے عہدیداروں نے کار سے گانجہ کو ضبط کرلیا اور کار کو بھدراچلم کے محکمہ آبکاری کے دفتر منتقل کردیا گیا۔ پولیس اس کار کے مالک کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے بورم پاڈومنڈل کے مورم پلی بنجارعلاقہ میں ہفتہ کی صبح پیش آیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details