کابینہ کا اجلاس تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں پرگتی بھون میں منعقد ہوگا جس میں کورونا وائرس سےنمٹنے کےلیے جاری لاک ڈاون اور دیگر اہم امور پر تبالہ خیال کیا جائے گا۔
تلنگانہ کابینہ کا 19 اپریل کو اہم اجلاس - کے چندرشیکھر راؤ
ریاستی کابینہ کا 19 اپریل کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں 20 اپریل کے بعد لاک ڈاون میں نرمی دینے یا نہ دینے پر فیصلہ لیا جائے گا۔
تلنگانہ کابینہ کا 19 اپریل کو اہم اجلاس
اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ آیا ریاست میں لاک ڈاون پر 3 مئی تک سختی سے عمل کیا جائے یا پھر مرکزی حکومت کی جانب سے جاری رہنمایانہ خطوط کے مطابق بیس اپریل کے بعد کچھ رعایتیں دی جائیں۔
اتوار کو ہونے والے کابینی اجلاس میں کے سی آر اپنے کابینی رفقا کے ساتھ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔