اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کابینہ کا 5 مئی کو اہم اجلاس - کورونا

کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے تلنگانہ میں نافذ لاک ڈاون میں توسیع پر حالات کا جائزہ لینے کےلیے کابینہ کا ایک اہم اجلاس 5 مئی کو منعقد ہوگا۔

Telangana cabinet meets on May 5 to take a call on lockdown
تلنگانہ کابینہ کا 5 مئی کو اہم اجلاس

By

Published : May 2, 2020, 1:10 PM IST

وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی صدارت میں منعقد ہونے والے کابینی اجلاس میں 7 مئی کے بعد لاک ڈاون میں توسیع اور دیگر پر غور و خوص کیا جائے گا۔

اجلاس میں مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں توسیع اور مختلف علاقوں کو ریڈ زون قرار دینا اور دیگر زونس میں رعایتوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اہم فیصلے لئے جائیں گے۔

قبل ازیں مرکز کی جانب سے دوسرے مرحلہ کے لاک ڈوان کو 3 مئی تک توسیع دی گئی تھی جبکہ تازہ احکامات کے مطابق اس میں مزید 14 دن کی توسیع دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے بھی لاک ڈاون میں 7 مئی تک توسیع کی تھی۔ کابینی اجلاس میں لاک ڈاون میں مزید توسیع پر اہم فیصلے لئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ملک بھر میں نظرثانی شدہ ریڈ، آرینج اور گرین زونس کی فہرست کا اعلان کیا ہے جبکہ تلنگانہ کے چھ اضلاع کو ریڈ زون، 18 کو آرینج زون اور 9 اضلاع کو گرین زون قرار دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details