ساتھ ہی مرکز کی جانب سے جاری کردہ موٹر وہیکل ایکٹ 2019 پر عمل،پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے پرمٹس اور دیگر تجاویز اس اجلاس کے ایجنڈہ میں شامل ہیں جس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آرٹی سی ہڑتال کا آغاز اس ماہ کی پانچ تاریخ کو ہوا تھا جس کے پیش نظر اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ریاست کی 3 تا 4 ہزار روٹس پر گاڑیوں کو چلانے کے لیے پرائیویٹ آپریٹرس کو پرمٹس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ریاستی حکومت کا ماننا ہے کہ آرٹی سی کی ہڑتال کا واحد حل پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکین کو پرمٹس کی اجرائی ہے۔
توقع ہے کہ کابینہ اس سلسلہ میں فیصلہ کرے گی اور جلد ہی اس کا اعلان کردیاجائے گا۔