اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana National Unity Day تلنگانہ کابینہ نے سترہ ستمبر کو تلنگانہ قومی یکجہتی کا دن منانے کا فیصلہ کیا - تلنگانہ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلہ

17 ستمبر کو ریاست میں تلنگانہ قومی یکجہتی کا دن منایا جائے گا تاہم 16 ،17 اور 18 ستمبر کو اس سلسلے میں تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ تلنگانہ حکومت نے ان تقاریب کو جوش وخروش کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔ Telangana Cabinet Decision on 17 September

Etv Bhتلنگانہ کابینہ نے 17 ستمبر کو 'تلنگانہ قومی یکجہتی کا دن' منانے کا فیصلہ کیاarat
Etv Bharتلنگانہ کابینہ نے 17 ستمبر کو 'تلنگانہ قومی یکجہتی کا دن' منانے کا فیصلہ کیاat

By

Published : Sep 3, 2022, 7:32 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ ریاستی کابینہ نے حیدرآباد اسٹیٹ کے بھارت میں ضم ہونے Hyderabad Merged into the Indian Union اور اس کے 75 ویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر ' تلنگانہ قومی یکجہتی کا دن' منانےکا فیصلہ کیا ہے۔ Telangana Cabinet Decision on 17 September

17 ستمبر کو ریاست میں 'تلنگانہ قومی یکجہتی کا دن' منایا جائے گا تاہم 16 ،17 اور 18 ستمبر کو اس سلسلے میں تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ تلنگانہ حکومت نے ان تقاریب کو جوش وخروش کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی کے سی آر کی صدارت میں پرگتی بھون میں کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایم آئی ایم رہنما بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مطالبہ کیا تھا کہ حیدرآباد کے یونین آف انڈیا کے ساتھ الحاق کے موقع پر 17 ستمبر کو قومی یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جائے۔ دوسری جانب مرکزی حکومت اور بی جے پی نے سقوط حیدرآباد کی سرکاری تقاریب 'تلنگانہ لبریشن ڈے' کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 17 ستمبر کو سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر ایک جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں وزیر داخلہ امت شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ جلسہ میں تلنگانہ، کرناٹک اور مہاراشٹرا کے وزرائے اعلیٰ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details