اردو

urdu

ETV Bharat / state

KCR to inaugurate BRS office in Delhi کے سی آر آج دہلی میں بی آر ایس دفتر کا افتتاح کریں گے - Hyderabad news

ملک میں آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات میں تیسرے محاذ کے قیام کے لیے سرگرم تلنگانہ کے وزیر اعلی آج دہلی میں اپنی سیاسی جماعت 'بی آر ایس' کے نئی تعمیر شدہ دفتر کا افتتاح کریں گے۔

کے سی آر
کے سی آر

By

Published : May 4, 2023, 9:01 AM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر اعلی اور بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) پارٹی کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ آج قومی دارالحکومت دہلی میں نئے تعمیر شدہ پارٹی دفتر کا افتتاح کریں گے۔ دہلی کے وسنت وہار میں 20,000 مربع فٹ پر پھیلی آفس کی عمارت جدید سہولیات کے ساتھ تعمیر گئی ہے۔ منگل کو سڑکوں اور عمارتوں کے وزیر ویمولا پرشانت ریڈی اور راجیہ سبھا کے رکن جے سنتوش کمار نے افتتاح کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ صبح کے وقت دفتر میں واستو پوجا کرنے کے بعد دوپہر 1.05 بجے پارٹی دفتر کا افتتاح کریں گے۔ دفتر کے احاطے میں پارٹی پرچم لہرانے کے بعد وہ نئی عمارت میں داخل ہوں گے۔ ریاستی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی ، ایم ایل سی اور ملک کے سرکردہ لیڈران اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:Mahmood Ali on Modi Govt Policies کے سی آر کے علاوہ کسی میں بھی وزیراعظم کی پالیسوں پر تنقید کرنے کی ہمت نہیں

ریاستی وزیر ویمولا پرشانت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس دفتر کی عمارت میں کچھ کام آخری مراحل میں ہیں اور وہ دس دنوں کے اندمکمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے بدھ کو رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار کے ساتھ افتتاحی انتظامات کا معائنہ کیا۔ بعد میں، وزیر نے کہا کہ جمعرات کو دفتر کا افتتاح عمل میں آئے گا، کیونکہ یہ وقت مناسب(شُبھ) ہے۔ انہوں نے مزید کہا ک ریاستی حکومت جلد ہی قومی دارالحکومت میں تلنگانہ بھون تعمیر کرے گی۔ واضح رہے کہ بی آر ایس کا پرانا نام ٹی آر ایس (تلنگانہ راشٹریہ سمیتی) تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details