اردو

urdu

ETV Bharat / state

چارمینار مندر سے بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز - گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات یکم مئی کو ہوں گے جبکہ شہر میں انتخابی مہم کا زور و شور سے آغاز ہوگیا ہے اور تمام سیاسی پارٹیاں عوام کو راغب کرنے کےلیے حکمت عملی تیار کر رہی ہیں۔

telangana bjp president visit  temple near Charminar
چارمینار مندر سے بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز

By

Published : Nov 20, 2020, 7:33 PM IST

تلنگانہ بی جے کے صدر بنڈی سنجے نے آج تاریخی چارمینار کے قریب واقع مندر پہنچ کر پوجا کی اور انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے حامیوں سے بھی ملاقات کی۔

چارمینار مندر سے بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز

اس موقع پر قانون ساز کونسل کے رکن رام چندر راؤ نے دعویٰ کیا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کی جیت ہوگی اور میئر بی جے پی کا ہوگا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان پر غلط بیان دینے کا الزام عائد کیا۔

چارمینار مندر سے بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز

انہوں نے کے سی آر کو کھلے عام مباحث کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی صدر مباحث کےلیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر مجلس پر بھی تنقید کی۔ اس موقع پر بی جے پی کارکنوں کی جانب سے خوب نعرہ بازی کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details