تلنگانہ میں بی جے پی کسان مورچہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ احتجاجیوں نے چندر شیکھرر راو کی زیرقیادت ٹی آر ایس حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
کریم نگر، نلگنڈہ،رنگاریڈی سمیت دیگر اضلاع کے کلکٹریٹس پر یہ دھرنے دیئے گئے۔بی جے پی کے لیڈروں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت دھان کی خریداری کے لئے تیار ہے تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے اس کے مناسب انتظامات نہیں کئے گئے۔