حیدرآباد:تلنگانہ بی جے پی کی جانب سے کہا گیا کہ ریاستی یونٹ کے صدر بنڈی سنجے کمار کو پولیس نے ضلع جنگگاؤں میں احتجاج کے دوران حراست میں لے کر کریم نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پرلے گئی۔ تنگانہ بی جے پی نے ایک ریلیز میں کہا کہ کمار کی 'پدایاترا' جنگگاؤں ضلع میں جاری ہے اور انہیں پامنور سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ احتجاج کررہے تھے۔
سنجے کمار حیدرآباد میں بی جے پی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے، جس سے متعلق ان پر ایک ایف آئی آر درج ہوئی۔ دراصل تلنگانہ راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کویتا پر دہلی میں شراب بدعنوانی سے متعلق الزام عائد کیے گئے ہیں، جس کی مخالفت میں بی جے پی رہنماؤں اور کارکنان نے پیر کو احتجاج کیا، اسی دوران کئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا، ان میں سے کچھ قتل کی کوشش کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ Telangana BJP Chief Taken In Police Custody
سنجے کمار کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی کے جنرل سکریٹری جی پریمندر ریڈی نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس حکومت نہیں چاہتی کہ کمار کی 'پدایاترا' جاری رہے۔ ریڈی نے کہا کہ 'پدایاترا' وہیں سے دوبارہ شروع ہوگی جہاں روکی تھی۔ انہوں نے بی جے پی کارکنان سے کہا کہ وہ پولیس کی کارروائی کے خلاف آج شام ریاست بھر میں پر امن احتجاج کریں۔ وہیں بی جے پی نے کہا کہ سنجے کمار کو پولیس کریم نگر میں ان کی رہائش گاہ لے گئی ہے۔ Telangana BJP President In police custody