اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: ایمسیٹ اور نیٹ کےلیے آن لائن کوچنگ

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ایمسیٹ اور نیٹ کےلیے آن لائن مفت کوچنگ کا اہتمام کیا ہے۔

Telangana Begins Free Online Coaching For NEET,  EAMCET Amid Lockdown
تلنگانہ: ایمسیٹ اور نیٹ کےلیے آن لائن کوچنگ

By

Published : Apr 18, 2020, 4:29 PM IST

بورڈ کے شیڈول کے مطابق ریاضی، فزیکس، کیمسٹری، نباتیات اور زوالوجی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

آن لائن کلاسز کا 20 اپریل سے آغاز ہوگا اور 12 مئی تک جاری رہیں گے۔ اس دوران محکمہ تعلیم کی جانب سے مضمون کے تحت روزانہ ٹسٹ لیا جائے گا۔

آن لائن کلاسز کے آخر میں 10 اور 12 مئی کو بالترتیب امتحان لیا جائے گا۔

کلاسز کا مشاہدہ بورڈ کی ویب سائٹ tsbie.cgg.gov.in پر کیا جاسکتا ہے اور گورنمنٹ جونیئر کالجس کے علاوہ دیگر طلبہ بھی اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں اور طلبہ آن لائن tscie.rankr.io پر مفت رجسٹریشن کرواسکتے ہیں

اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے خصوصی واٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیاگیا ہے۔

مزید تفصیلات کےلیے پروگرام کوآرڈینٹر ڈاکٹر بہوگنا ساردھی سے فون نمبر: 9299994866 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details