اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ اسمبلی انتخابات: سہ پہر تین بجے تک 52 فیصد پولنگ، حیدرآباد میں سب سے کم 31.17 فیصد ووٹنگ درج - 13 حلقوں میں پولنگ شام 4 بجے ختم

تلنگانہ میں آج جمہوریت کا جشن منایا جارہا ہے۔ صبح 7 بجے سے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ پولنگ مراکز پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ ریاست کی سرحد پر واقع 13 حلقوں میں پولنگ شام 4 بجے ختم ہو جائے گی جب کہ باقی 106 حلقوں میں پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ Telangana Assembly Election Polling

Telangana Assembly Election Polling
Telangana Assembly Election Polling

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 7:15 AM IST

Updated : Nov 30, 2023, 4:13 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی 119 اسمبلی نشستوں پر آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ آج 2290 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند ہوجائے گا۔ پولنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے سخت بندوبست کیے گیے ہیں۔ سہ پہر تین بجے تک تلنگانہ بھر میں 52 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں سب سے 31.17 فیصد پولنگ ہی ہوئی اور سب سے زیادہ ووٹنگ حلقہ میدک میں درج کی گئی۔ اسی طرح سہ پہر تین بجے تک عادل آباد میں 6.50، کھمم 63.30، نلگنڈہ 61.50 اور نظام آباد میں 57.67 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ دوپہر ایک بجے تک 36.68 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ ضلع میدک میں سب سے زیادہ 50.80 فیصد اور حیدرآباد میں سب سے کم 20.79 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

  • ووٹروں کی لمبی قطاریں:

جمہوریت کے جشن میں شامل ہونے کے لیے لوگ گھروں سے نکل کر پولنگ مراکز پہنچ رہے ہیں۔ اداکار اللو ارجن حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقے میں تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔ وہیں، نوجوان، خواتین اور بزرگ بھی ذمہ دار شہری ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے پولنگ مراکز پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔

  • پی ایم مودی اور دیگر پارٹیوں کے لیڈران کی ووٹروں سے اپیل:

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے عوام سے ریکارڈ تعداد میں ووٹنگ کی اپیل کی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ، میں تلنگانہ کی اپنی بہنوں اور بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ دیں اور جمہوریت کے تہوار کو تقویت دیں۔ میں خاص طور پر نوجوان اور فرسٹ ٹائم ووٹروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

  • حسا پولنگ اسٹیشن پر خاص نظر:

ریاست میں 12,311 مسائل والے پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان پولنگ مراکز پر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ ریاست بھر میں 27,094 پولنگ مراکز میں ویب کاسٹنگ کی سہولت قائم کی گئی ہے۔ 7,571 مراکز پر ایک سے زیادہ پولنگ بوتھ ہیں یہاں بھی ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔ حکام کو پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں مقابلہ شدید ہو اور حالات بگڑنے کا امکان ہو وہاں امن و سلامتی کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ الیکشن کمیشن نے محکمہ ایکسائز پر واضح کیا ہے کہ شراب کی فراہمی، تقسیم اور ذخیرہ پر پوری توجہ دی جائے۔

وہیں، بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ، " میں خاص طور پر نوجوان مردوں اور عورتوں سے، آپ سے مخلصانہ اپیل کرتی ہوں کہ براہ کرم آئیں اور ووٹ دیں۔ آج چھٹی کا دن نہیں ہے، یہ جمہوریت میں حصہ لینے اور اسے مضبوط کرنے کا دن ہے... ڈیسیبل بلند ہیں لیکن 2018 میں بھی یہی منظر تھا اور لوگوں نے بی آر ایس کو سپورٹ کیا اور اس بار بھی مجھے یقین ہے کہ لوگ ہمارا ساتھ دیں گے... لوگوں کی محبت کے سی آر کے ساتھ ہے، لوگوں کی محبت بی آر ایس کے ساتھ ہے۔ لوگ 'کار' کو ووٹ دینے جا رہے ہیں اور ہم جیتنے جا رہے ہیں۔"

  • الیکشن کمیشن چوکس:

ریاست میں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ ووٹر ہیں۔ ریاست بھر میں 35 ہزار 655 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ پولنگ کو آسان، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ نقدی اور شراب کی منتقلی کو روکنے کے لیے اضلاع میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔اس مرتبہ 27 ہزار 178 افرادنے گھر بیٹھے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔ ان میں 15 ہزار سے زیادہ ضعیف افراد شامل ہیں۔ پولنگ ڈیوٹی پر مامور ایک لاکھ 48 ہزار عملے نے پوسٹل بیلٹ کا استعمال کیا ہے ۔ 7,000 سے زیادہ پولنگ ا سٹیشنوں کے باہر کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں۔ ووٹ کے استعمال کیلئے رائے دہندگان کو اپنے ووٹر شناختی تصویری شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔ ریاست میں انتخابات کے پیش نظر اب تک عہدیداروں نے 737 کروڑ روپے کی نقدی، زیورات، شراب اور دیگر سامان ضبط کیا ہے جو انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مناسب دستاویزات کے بغیر لے جایا جا رہا تھا۔

Last Updated : Nov 30, 2023, 4:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details