حیدرآباد:ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں جہاں ایک طرف ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کے لیے تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے، وہیں دوسری طرف ٹکٹ نہ ملنے پر کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
حیدرآباد میں واقع گاندھی بھدن میں ٹکٹ نہ ملنے پر ایک کانگریس کارکن نے جسم پر پٹرول انڈیل کر آگ لگانے کی ناکام کوشش کی۔ گاندھی بھون کے باہر پارٹی سے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض رہنماؤں اور حامیوں نے شدید احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نرساپور اسمبلی حلقہ کے کارکنوں نے گاندھی بھون میں انِل کمار کو ٹکٹ نہ دینے پر زبردست احتجاج کیا۔ اس دوران ایک کارکن نے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کی۔