اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Assembly Election 2023 بہادر پورہ اسمبلی حلقہ سے محمد مبین مجلس کے امیدوار ہوں گے - بہادر پورہ اسمبلی حلقہ سے محمد مبین مجلسی امیدوار

اے آئی ایم آئی ایم نے نامزدگی کے آخری دن اپنے بہادر پورہ امیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ محمد مبین بہادر پورہ اسمبلی حلقہ سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار ہوں گے۔ AIMIM Candidate Muhammad Mubeen from Bahadurpura

telangana-assembly-election-2023
telangana-assembly-election-2023

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 1:29 PM IST

حیدرآباد:کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے ریاست تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے بالآخر اپنے مکمل امیدواروں کا اعلان کردیا۔ مجلس کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد مبین بہادر پورہ اسمبلی حلقہ سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار ہوں گے۔ میں اے آئی ایم آئی ایم، رکن اسمبلی کے طور پر 3 میعادوں اور آصف نگر ایم ایل اے کے طور پر 1 میعاد کے لیے بہادر پورہ حلقہ کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے معظم خان کا شکر گزار ہوں۔ علاوہ ازیں مجلس نے ایک غیر مسلم کو بھی اپنا امیدوار بنایا ہے۔ بیلی روی یادو راجیندر نگر اسمبلی حلقہ سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

AIMIM candidates announced تلنگانہ اسمبلی انتخابات: مجلس نے امیدواروں کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ قبل ازیں 3 نومبر جمعہ کو آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر دار السلام میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چھ اسمبلی حلقوں کے لیے مجلسی امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کی قیادت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) نے جوبلی ہلز سے محمد رشید فراز الدین کو امیدوار بنایا تھا۔ مجلس کی جانب سے اس حلقہ میں امیدوار کھڑا کرنے کے سبب اس حلقہ پر سب کی نگاہ مرکوز ہوگئی ہے کہ اب یہاں سے کون امیدوار کامیاب ہوگا۔ اور اب یہ کانگریس کے امیدوار محمد اظہر الدین کے لیے ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے۔

قبل ازیں جن چھ اسمبلی حلقوں سے مجلس نے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ ان میں اسد الدین اویسی کے مطابق حلقہ چندرائن گٹہ سے اکبر الدین اویسی، ملک پیٹ سے احمد بلعلہ، کاروان سے کوثر محی الدین، نامپلی سے ماجد حسین، یاقوت پورہ سے جعفر حسین معراج اور حلقہ چارمینار سے ذوالفقار علی مجلس کے امیدوار ہیں۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار تین سابقہ ارکان اسمبلی کو موقع نہیں دیا گیا ہے۔ حلقہ چار مینار سے ممتاز احمد خان کے بجائے حیدرآباد کے سابق میئر میر ذوالفقار علی کو میدان میں اتارا گیا۔ اسی طرح حلقہ یاقوت پورہ سے احمد پاشاہ قادری کی جگہ سابق میئر ماجد حسین کو ٹکٹ دیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اسد الدین اویسی نے کہا تھا کہ پارٹی کی جانب سے انتخابات میں نو حلقوں پر مقابلہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسد الدین اویسی نے مجلس میں مخالفت سے متعلق تمام افواہوں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی میں سب خوش ہیں۔ واضح رہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اعلامیہ جاری کر نے کے بعد کل پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے۔ پرچۂ نامزدگیاں 10 نومبر 2023 تک قبول کی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details