حیدرآباد: آج پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات 2023 کا چوتھا اور آخری مرحلہ ہے۔ اس مرحلے میں آج تلنگانہ میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ یہاں 119 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس بار تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 میں 2,290 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ جب کہ ووٹوں کی گنتی تین دسمبر بروز اتوار ہوگی۔
تلنگانہ میں سی ایم کے سی آر، ان کے بیٹے کے ٹی آر، ریاستی کانگریس کے صدر اے ریونت ریڈی، بی جے پی کے لوک سبھا ایم پی بنڈی سنجے کمار اور اے آئی ایم آئی ایم کے اکبر الدین اویسی میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 9 اکتوبر کو پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ بی آر ایس تمام 119 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ وہیں بی جے پی اور جن سینا پارٹی مل کر 111 اور 8 سیٹوں پر قسمت آزما رہی ہیں۔ کانگریس نے ایک سیٹ سی پی آئی کو دی ہے جب کہ وہ 118 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ کمیشن کے مطابق اس بار تلنگانہ میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے 2.5 لاکھ سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
- کے سی آر دو سیٹوں پر اپنی قسمت آزما رہے ہیں
ریاستی سربراہ اور بھارت راشٹرا سمیتی کے صدر کلوا کنتلا چندر شیکھر راؤ (KCR) تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 میں دو سیٹوں سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ وہ گجویل اور کاماریڈی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس وقت وہ گجویل سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ 17 فروری 1954 کو پیدا ہوئے۔ وہ تلنگانہ راشٹرا موومنٹ کے سرکردہ کارکن رہے ہیں۔ وہ دو جون 2014 کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ بنے۔ اس سے پہلے وہ سدی پیٹ سے ایم ایل اے اور محبوب نگر اور کریم نگر سے ایم پی بھی رہ چکے ہیں۔ وہ مرکز میں محنت اور منصوبہ بندی کے وزیر رہ چکے ہیں۔
- کے ٹی راما راؤ
کے ٹی رام راؤ کے سی آر کے بیٹے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقیات (ایم اے یو ڈی)، ٹیکسٹائل اور این آر آئی امور کے کابینہ وزیر ہیں۔ وہ 24 جولائی 1976 کو پیدا ہوئے۔ وہ بنیادی طور پر کے ٹی آر کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ کے ٹی آر سرسیلا (اسمبلی حلقہ) سے رکن اسمبلی ہیں اور اس بار بھی وہ اسی حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
- بنڈی سنجے کمار