اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minority Declaration Congress 'تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنی تو اقلیتوں کو یکساں مواقع ملیں گے' - ریاست تلنگانہ میں رواں ماہ

حیدرآباد کے نامپلی میں واقع سٹی کنونشن سینٹر میں منعقدہ اجلاس میں کانگریس کے رہنماوں نے تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو پارٹی راجہ سنگھ کے خلاف امیدوار اتار نہیں سکتی ہے وہ کیا مسلمانوں کی فلاع و بہبود کا کام کرے گی۔

تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنی تو تمام اقلیتی طبقے کو یکساں مواقع ملے گے
تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنی تو تمام اقلیتی طبقے کو یکساں مواقع ملے گے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 3:19 PM IST

تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنی تو تمام اقلیتی طبقے کو یکساں مواقع ملے گے

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ میں رواں ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کے مدنظر تمام تر تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہیں۔ اسی درمیان حیدرآباد کے نامپلی میں واقع سٹی کنونشن سینٹر میں منعقدہ اجلاس میں کانگریس کے رہنماوں نے تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو پارٹی راجہ سنگھ کے خلاف امیدوار اتار نہیں سکتی ہے وہ کیا مسلمانوں کی فلاع و بہبود کا کام کرے گی۔

صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی، سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید ریاستی ،وزیر کرنا ٹک سید ضمیر الدین احمد، چیر مین آل انڈیا مائناریٹی ڈپارٹمنٹ عمران پرتاپ گڑھی، رکن سی ڈبلیوی محمد اظہر الدین، ناصر حسین ایم پی نے آج سٹی کنونشن سنٹر نامیلی میں منعقدہ ایک تقریب میں تلنگانہ مائناریٹی ڈیکلریشن جاری کیا۔

چیرمین مائناریٹی ڈیکلریشن ڈرافٹ کمیٹی محمد علی شبیر کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں ممتاز دانشوران اقلیتی کالجس کے سربراہان کانگریس اقلیتی قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سابق وزیرو چیر مین مائناریٹی ڈیکلریشن کمیٹی تلنگانہ کانگریس محمد علی شبیر کی قیادت میں تیار کردہ مائناریٹی ڈیکلریشن کی کہا کہ اقلیتوں کے تمام طبقات کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کیلئے کئی اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ کانگریس برسر اقتدار آنے پر اندرون 6 ماه ذات کی بنیاد پر مردم شماری کروانا اور تمام پسماندہ طبقات بشمول اقلیتوں کو تعلیم روزگار اور فلاحی :-/255,900 اسکیمات میں تحفظات کی فراہمی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ میں 4000 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔

اجلاس کے دوران یہ بھی اعلان کیا گیا کہ اقلیتی سب پلان بنانے اور نوجوانوں کو خود روزگار کیلئے سالانہ بجٹ میں 1000 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اقلیتی نوجوان جو ایم فل اور پی ایچ ڈی کر رہے ہیں ان کو 5 لاکھ روپے مالی مدد فراہم کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ پی جی کی تحمیل پر 1 لاکھ و پنے گریجویشن کی تکمیل پر 25 ہزار روپے بل پر 15 ہزار روپے اور دسویں جماعت کے کامیاب طلباء کو 10 ہزار روپے مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Assembly Elections in Telangana مجلس کے امیدوار کے باعث اظہر الدین کو سخت مقابلے کا سامنا

تمام مذاہب کے مذہبی شخصیات آئمہ وموز نین خادمین پادریوں اور گرنتھوں کو 10 تا12 ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ دیا جائے گا۔ تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی کمیشن ایکٹ 1998 میں ترمیم کرتے ہوئے اسے مستقل ادارہ بنایا جائے گا اور اس ادارے کی سالانہ رپورٹ کو ریاستی مقننہ میں پیش کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details