حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن کی دو رکنی ٹیم آج حیدرآباد پہنچی۔ اس ٹیم نے تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنرس نتیش ویاس اور دھرمیندر شرما پر مشتمل ٹیم نے ریاستی دارالحکومت آمد کے فوراً بعد تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج سے ملاقات کی۔ اس ٹیم نے مختلف اداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور ریاست میں 30نومبر کو ہونے والے نتخابات کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں۔
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم نے تلنگانہ انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا - حیدرآباد پہنچ کر اسمبلی انتخابات کی تیاریوں جائزہ
مرکزی الیکشن کمیشن کی دو رکنی ٹیم نے آج حیدرآباد پہنچ کر اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس ٹیم نے مختلف اداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور ریاست میں تیس نومبر کو ہونے والے نتخابات کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں۔ Telangana assembly Election 2023
Published : Nov 1, 2023, 2:26 PM IST
یہ بھی پڑھیں: بی آر ایس کو ووٹ دینا بی جے پی کو مضبوط کرنے برابر: راہل گاندھی
کمیشن نے انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے پر زوردیا۔ نوڈل عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لینے کے بعد چیف سکریٹری شانتی کماری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس انجنی کمار کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس بھی ہوا۔ انتخابات کے پرامن انعقاد، سرحدوں پر چیک پوسٹوں، معائنہ وغیرہ کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگیوں کا عمل اس ماہ کی 3 تاریخ سے شروع ہوگا۔ نوٹیفکیشن اسی دن جاری کیا جائے گا۔ پرچہ نامزدگی اس ماہ کی 10 تاریخ تک قبول کیے جائیں گے۔ 13 تاریخ کو نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 15 تاریخ ہے۔ حتمی فہرست کا اعلان اسی دن کیا جائے گا۔ پولنگ جاریہ ماہ کی 30 تاریخ کو ہوگی اور انتخابی نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔