اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آغاز - undefined

ریاست تلنگانہ میں بجٹ سیشن کا آج سے آغاز ہوگیا۔ گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔

Telangana Annual Budget Sessions Start
تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آغاز

By

Published : Mar 6, 2020, 1:22 PM IST

گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ ریاست سیکولرزم کے اصولوں پر عمل پیراں ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں حکومت ہر شعبوں میں ترقی کر رہی ہے۔

تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آغاز

انہوں نے کہا کہ 60 سالہ جدوجہد کے بعد ریاست تلنگانہ کا خواب پورا ہوا ہے۔ ریاست کی تشکیل کے بعد پانی اور برقی کے مسائل درپیش تھے لیکن حکومت ان مسائل کو جلد حل کرنے میں کامیاب رہی۔

تمیلی سائی سوندرا راجن نے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فلاحی اسکیموں کی عمل آوری میں ریاست کو اعلیٰ مقام حاصل ہے۔

انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکیمات کی ستائش کی۔

وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ پہلی مرتبہ اتوار کے روز سال 21-2020 کا بجٹ پیش کریں گے جبکہ کونسل میں وزیر امور مقننہ پرشانت ریڈی بجٹ پیش کریں گے۔

کل گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر پر مباحث ہوں گے جس کے بعد حکومت کی جانب سے جواب دیا جائے گا۔ توقع ہے کہ اتوار کو بجٹ کی پیشکشی کے بعد اجلاس کی کاروائی کو منگل تک کےلیے ملتوی کردیا جائے گا۔ پیر کو ہولی کی تعطیل رہے گی اور منگل کو بجٹ پر مباحث ہوں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details