محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں اس بات کی جانکاری دی کہ 26 تا 28 جون کے دوران رائل سیما کے بعض مقامات،25 اور 26 کو جنوبی ساحلی اے پی،شمالی ساحلی اے پی،یانم اور27و 28جون کو تلنگانہ میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
تلنگانہ اور اے پی میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ سے آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ اور اے پی کے رائل سیما میں شدید بارش کا امکان ہے۔
تلنگانہ اور اے پی میں بارش کا امکان
آئندہ پانچ دنوں کے دوران رائل سیما،ساحلی اے پی اور تلنگانہ میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھرگرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔جنوب مغرب مانسون ساحلی اے پی،رائل سیما اور یانم میں معمول کے مطابق رہا ہے جبکہ تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران یہ کمزور پڑگیا ہے۔