حیدرآباد:دونوں تیلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی سے راحت کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں ۔دونوں ریاستوں کے اضلاع کے علاوہ مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔Extreme Heat in Telangana and Andhra Pradesh محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ 2تا 3دن مزید برقرار رہے گی۔
گرمی سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹرافک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ تھنڈی مشروبات کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ڈاکٹرس نے چھوٹے بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی کافی ہے۔