بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کے تحفظ، ان کی سلامتی اور ان کی بہبود کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف ہونے والے جنسی امتیاز و جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے عہد کئے جاتے ہیں اور تقاریب کا اہتمام کیاجاتا ہے تاہم بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ہی آج تلنگانہ میں سنسنی خیز اور رونگٹے کھڑے کرنے والی واردات پیش آئی جس نے انسانیت کو شرمسار کردیا، کیونکہ ضلع میدک میں آج ایک خاتون پر ایسڈ حملہ کیا گیا۔
تلنگانہ: خاتون پر ایسڈ حملہ، متاثرہ کی حالت تشویشناک - حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال
ضلع میدک میں آج یوم خواتین کے موقع پر ایک خاتون پر ایسڈ حملہ کیا گیا۔ ضلع کے گڈی پیداپور علاقہ میں نامعلوم افراد نے یہ واردات انجام دی۔ مقامی افراد نے متاثرہ خاتون کو علاج کے لئے حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
تلنگانہ: یوم خواتین کے موقع پر خاتون پر ایسڈ حملہ، متاثرہ کی حالت تشویشناک
بتایا جارہا ہے کہ ضلع کے گڈی پیداپور علاقہ میں نامعلوم افراد نے یہ واردات انجام دی۔ مقامی افراد نے متاثرہ خاتون کو علاج کے لئے حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ خاتون ضلع کے ملکاپور کی رہنے والی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور حملہ آوروں کی شناخت اور تلاش کا کام شروع کردیا۔ پولیس کو اس حملہ کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔