ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ یہ نوجوان ضلع مستقر کے منجلاپور علاقہ سے اپنی ٹووہیلر پر جارہے تھے کہ آرٹی سی بس نے ان کی بائیک کو ٹکر دے دی۔
پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں نوجوان 20 سالہ راہیل بیگ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ شیخ انور جو گاڑی کی پچھلی نشست پر سوار تھا شدید زخمی ہوگیا۔