اس لڑکے کا باپ سریش جس کا تعلق سنگاریڈی ضلع کے ٹیکمال منڈل سے ہے،ذریعہ معاش کے لئے شاہ آباد منڈل منتقل ہوا تھا۔
تلنگانہ:گرم سامبر میں گرنے والے تین سالہ لڑکے کی موت - رنگاریڈی کے شاہ آباد منڈل میں یہ تین سالہ لڑکا سامبر میں گر گیاتھ
گرم سامبر میں گرنے والے تین سالہ لڑکے کی کل شب موت ہوگئی۔تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شاہ آباد منڈل میں یہ تین سالہ لڑکا سامبر میں گر گیاتھا۔
تلنگانہ:گرم سامبر میں گرنے والے تین سالہ لڑکے کی موت
سریش کا لڑکا اروش اپنے رشتہ دار کے مکان کے قریب کھیل رہا تھا کہ وہ اتفاقی طورپر گرم سامبرمیں گر پڑا۔اس کو فوری طور پر اس کے والدین شاہ آباد کے سرکاری اسپتال لے گئے جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کے لئے اس کو شہر حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران کل شب اس کی موت ہوگئی۔