جنوبی ریاست حیدرآباد میں واقع شمس آباد ہوائی اڈے پر ملائیشیا میں برآمد کیے جانے والے 150 کلوگرام سونے کو کسٹم آفیسر اور کارگو پارسل کے اہلکاروں نے ضبط کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اس کاروبار کا اس وقت پردہ فاش ہوا جب کسٹم آفیسر نے کارگو پارسل کا معائنہ کیا، جو گذشتہ دو ہفتوں سے عروج پر تھا۔
خیال رہے کہ اس 150 کلو گرام سونے کی قیمت تقریباً 45 کروڑ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ یہ سونا ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی اجازت کے بغیر درآمد کیا جارہا تھا، ایجنسی ان سونے کی بازیافت کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔