اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ : اے ٹی ایم سے 11.5 لاکھ روپے کی چوری - نارکٹ پلی۔ آدنکی ہائی وے

یہ واقعہ ضلع کے اناپرتی علاقہ کے قریب واقع ایس بی آئی کے اے ٹی ایم میں کل شب پیش آیا۔

atm  looted
atm looted

By

Published : Oct 5, 2020, 5:07 PM IST

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں اے ٹی ایم کو کاٹ کر 11.5 لاکھ روپئے کی چوری کرلی گئی۔

یہ واقعہ ضلع کے اناپرتی علاقہ کے قریب واقع ایس بی آئی کے اے ٹی ایم میں کل شب پیش آیا۔ چوروں نے اس واردات کے لئے گیس کٹر کا استعمال کیا۔

پولیس نے کہا 'چوروں نے نارکٹ پلی۔ آدنکی ہائی وے پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی وائرس کو کاٹ دیا اور رات دیرگئے یہ واردات انجام دی'۔

یہ بھی پڑھیے
نشیلی کولڈ ڈرنک پلا کر نابالغ کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا گیا

اس چوری کی اطلاع پیر کی صبح ہوئی جب مقامی افراد اے ٹی ایم پہنچے۔ ان افراد نے اس سلسلہ میں پولیس کو چوکس کیا جس پر نلگنڈہ رورل پولیس، کلوز ٹیموں کے ساتھ وہاں پہنچی۔

کلوز ٹیموں نے اے ٹی ایم سنٹر سے شواہد جمع کئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details