حال ہی میں پے رویثرن کمیشن(پی آرسی) کی سفارشات کے موقع پرمدعو نہ کئے جانے اور کمیشن کی جانب سے تنخواہوں پر کم نظرثانی کے نامناسب اعلان پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے اساتذہ کی تنظیم ٹی پی یوایس کے لیڈروں نے شہر حیدرآباد میں بی آر کے بھون کے محاصرہ کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بنادیا اور احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا۔
اس موقع پر ان احتجاجیوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی اور کہا کہ کمیشن کی جانب سے جو فٹ منٹ کا اعلان کیاگیا ہے وہ انتہائی ناکافی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ 45 فیصد فٹ منٹ دیاجائے۔اس موقع پر پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان لفظی بحث وتکرار بھی ہوئی۔