اردو

urdu

ETV Bharat / state

Harish Rao Appeals People of Munugode: 'منوگوڑو کے عوام بی جے پی رہنماوں کو سبق سکھائیں' - قبائلیوں کو ایم بی بی ایس کورسس میں 10 فیصد کوٹہ

تلنگنہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اپنی ریاست میں 700 روپے اور بی جے پی کی حکومت والے کرناٹک میں 600 روپے پنشن ضعیف افراد اور دیگر کو دے رہے ہیں۔ Harish Rao Appeals People of Munugode

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 19, 2022, 4:27 PM IST

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈروں کو عوام سبق سکھائیں جو رقم اور شراب کے بل پر منوگوڑو کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔ ضمنی انتخاب کی مہم کے حصہ کے طور پر، وزیر ہریش نے بدھ کی صبح مری گوڈم منڈل کے راجوپیتا گاوں کے عوام کے ساتھ ملاقات کی اوران کے ساتھ ناشتہ کیا۔ Harish Rao Appeals People of Munugode

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلگودیشم اور کانگریس جو اس وقت برسراقتدار تھیں نے قبائلی تانڈوں کو گرام پنچایتوں میں تبدیل کرنے کے قبائلی بھائیوں کے مطالبہ پر توجہ نہیں دی لیکن تلنگانہ کو ریاست کا درجہ حاصل ہونے کے بعد وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ان قبائلی تانڈوں کو گرام پنچایتوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راج گوپال ریڈی جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں ایم ایل اے کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی ان چار سالوں میں کم از کم ایک بار گاؤں کا دورہ نہیں کیا۔ وزیرموصوف نے عوام سے خواہش کی کہ ٹی آرایس امیدوار کے پربھاکر کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ان کی کامیابی سے ہی حلقہ کی ترقی ممکن ہے۔ Hariash rao on Munugode by election

ہریش راؤ نے کہا کہ قبائلیوں کو ایم بی بی ایس کورسس میں 10 فیصد کوٹہ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ، 6615 میڈیکل سیٹوں میں سے 661 سیٹیں ایس ٹی کو الاٹ کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور ملازمتوں میں دس فیصد ریزرویشن کے ساتھ قبائلیوں کو بہترمواقع ملیں گے۔انہوں نے پوچھا کہ اگر بی جے پی اس ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو کیا وہ تین ہزار روپے پنشن دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اپنی ریاست میں 700 روپے اور بی جے پی کی حکومت والے کرناٹک میں 600 روپے پنشن ضعیف افراد اور دیگر کو دے رہے ہیں۔ تلنگانہ میں 3 ہزار روپے وظیفہ دینا کس طرح ممکن ہوگا؟انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے اقتدارحاصل کرنے کے بعد زرعی مقاصد کیلئے 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی کی ہے اور پنشن جو 200 روپے تھی اسے 2000 روپے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبپاشی کی سہولیات کی فراہمی سے بہتر فصل ہو رہی ہے۔ Telangana Helath Minister on Pension

یہ بھی پڑھیں: Kishan Reddy flays Telangana Chief Minister تلنگانہ کے عوام، خود کو وزیراعلی کے خاندان کے چنگل سے آزاد کروانا چاہتے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details