اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنسی طورپر ہراساں کرنے کے الزام میں چائے فروش گرفتار

حیدرآباد میں شادی کے نام پر نابالغ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر ایک چائے فروش کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ وہ اس لڑکی سے تقریبا ایک سال سے رابطے میں تھا اور وہ جنسی استحصال کے موقع کا منتظر تھا۔

جنسی طورپر ہراساں کرنے کے الزام میں چائے فروش گرفتار
جنسی طورپر ہراساں کرنے کے الزام میں چائے فروش گرفتار

By

Published : Jul 17, 2021, 2:13 PM IST

ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں شادی کے نام پر نابالغ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر ایک چائے فروش کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ سائی کرن، حیدرآباد کے ونستھلی پورم میں مقیم تھا۔ اس نے اسی علاقہ کی لڑکی کو شادی کا لالچ دیا اور 14 جولائی کو اسے ونستھلی پورم کی ایک عمارت میں لے گیا جہاں اس نے لڑکی کا جنسی استحصال کیا۔

پولیس نے کہا کہ وہ اس لڑکی سے تقریبا ایک سال سے رابطے میں تھا اور وہ جنسی استحصال کے موقع کا منتظر تھا۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایک معاملہ درج کرلیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم اس سے پہلے بھی دو معاملات میں ملوث رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی یومِ انصاف: ملک کی عدالتوں میں تین کروڑ سے زائد معاملات زیرِ التواء

واضح رہے کہ پولیس نے سائی کمار کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details