اردو

urdu

By

Published : May 27, 2022, 10:04 PM IST

ETV Bharat / state

TDP Launches Two-Day Mahanadu: آندھراپردیش میں ٹی ڈی پی کا دو روزہ مہاناڈو شروع

مہاناڈو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ڈی پی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے جمعہ کو جگن موہن ریڈی کی قیادت والی وائی ایس آر سی پی حکومت پر نکتہ چینی کی۔ TDP Launches Two-Day Mahanadu

آندھراپردیش میں ٹی ڈی پی کا دو روزہ مہاناڈو شروع
آندھراپردیش میں ٹی ڈی پی کا دو روزہ مہاناڈو شروع

تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کا دو روزہ سالانہ کنونشن 'مہانڈو جمعہ کو یہاں منڈووا واری پالم گاؤں میں شاندار انداز میں شروع ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ اداکار سے سیاست دان بنےاین ٹی راما راؤ نے ٹی ڈی پی کی بنیاد 1982 میں رکھی تھی۔TDP Launches Two-Day Mahanadu
مہانڈو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ڈی پی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے جمعہ کو جگن موہن ریڈی کی قیادت والی وائی ایس آر سی پی حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ عوام کو "دھوکہ دے رہی ہے اور ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کو ہر طرف لوٹ مار اور ناقابل برداشت ٹیکسوں سے کچل رہی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکمراں وائی ایس آر سی پی لیڈر اس قدر مجرم، بدعنوان اور بے حس ہے کہ انہیں اب حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کی جانب سے فلاحی اسکیمات کے جھوٹے دعووں کو تمام طبقات کے لوگ مسترد کررہے ہیں۔ٹی ڈی پی سربراہ نے مسٹر ریڈی کو "نااہل لیڈر" قرار دیا اور کہا کہ وہ پاگلوں، جھوٹوں اور کٹر بدعنوان مجرموں کی حکومت کی صدارت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: KTR Meets Jagan at Davos: ڈاؤس میں تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک راما راؤ کی جگن سے ملاقات


انہوں نے کہا کہ صرف تین سالوں میں، سڑکوں کی ترقی اور تعمیر کے بغیر وائی ایس آر سی پی کی غلط حکمرانی نے آندھرا پردیش کو 8 لاکھ کروڑ روپے کے قرض میں غرق کر دیا ہے۔سابق چیف منسٹر نائیڈو نے مسٹر ریڈی پر راجیہ سبھا سیٹیں بیچنے کا الزام لگایا اور کہا کہ چیف منسٹر کھلے عام عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔


یو این آئی


ABOUT THE AUTHOR

...view details