مکہ مسجد کے امام و خطیب محمد رضوان قریشی نے تراویح کی نماز پڑھائی۔ تراویح کی نماز کا وقت 9:15 تھا۔ روزانہ 3 پارے کی تلاوت کی جارہی ہے۔
بڑی تعداد میں مصلیان نے سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے نماز تراویح ادا کی۔
واضح رہے کہ پچھلے سال رمضان المبارک میں تاریخی مکہ مسجد میں نماز تراویح ادا نہیں کی گئی تھی، صرف پانچ مصلیوں کو نمازوں ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن اس سال کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے نماز تراویح کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔