اردو

urdu

ETV Bharat / state

عید میلاد کے موقع پر مجلس تعمیر ملت کی رفاہی خدمات - مجلس تعمیر ملت کی رفاہی خدمات

بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں رواں برس سماجی تنظیم کل ہند مجلس تعمیر ملت کی طرف سے 10 نومبر کو 70واں جلسہ یوم رحمت العالمین منعقد کیا جائے گا۔

کل ہند مجلس تعمیر ملت کے صدر ڈاکٹر فخرالدین، فائل فوٹو۔

By

Published : Nov 7, 2019, 10:55 PM IST


جلسہ یوم رحمت العالمین کا انعقاد نامپلی کے نمائش میدان میں کیا جائے گا، جس کا آغاز 10 نومبر کو بعد نماز مغرب ہوگا۔

دس نومبر کو 70واں جلسہ یوم رحمت العالمین منعقد کیا جائے گا۔

جلسہ رحمت العالمین کے استقبالیہ صدر ڈاکٹر فخرالدین نے آج ایک پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ 70واں جلسہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم ایسے وقت میں ہورہا ہے جب بھارت کے مسلمان ایک بار پھر آزمائش دور سے گزر رہے ہیں- تعمیر ملت نے گزشتہ 70 برس کے 'دوران ہندوستان کے مسلمانوں کی سیاسی' مذہبی' و اخلاقی ثقافت' ہر شعبہ حیات میں اسے عزت اور وقار کے ساتھ سر چڑھا کر جینے کا حوصلہ عطا کیا۔ اب موجودہ حالات میں جبکہ وہ کشمکش کا شکار ہیں، وہ خوف کا ماحول میں ہیں۔ اسے اپنے مستقبل غیر یقینی نظر آرہے ہیں تو تعمیر ملت اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے اس کی ذہنی اخلاقی فکر تربیت کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر فخرالدین نے بتایا کہ تعمیر ملت نے اس بار وسیع پیمانے پر ماہ ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ رفاہ عامہ کے بہت سے کام کیے جائیں گے، جیسے بلڈڈونیشن کیمپس' ہاسپٹلس میں مریضوں کو پھلوں کی تقسیم کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details