اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کے وزیر سرینواس یادو نے ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح کیا - غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر سرینواس یادو نے کہا کہ اس علاقہ کے عوام کو بارش کی وجہ سے کافی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم اب نئے مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔ غریبوں کو وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کو یقینی بنانے کے لئے یہ مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔

تلنگانہ کے وزیر سرینواس یادو نے ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح کیا
تلنگانہ کے وزیر سرینواس یادو نے ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح کیا

By

Published : Jul 5, 2021, 2:21 PM IST

غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کرنے کے لیے تلنگانہ حکومت کی باوقار اسکیم کے تحت تعمیر کردہ مکانات کا افتتاح وزیر افزائش مویشیاں سرینواس یادو نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ قبل ازیں اس علاقہ کے عوام کو بارش کی وجہ سے کافی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم اب نئے مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔ غریبوں کو وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کو یقینی بنانے کے لئے یہ مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات کا نظریہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں بنائی گئی ہاؤزنگ سوسائٹی میں 85 لاکھ روپے کے خرچ سے یہ مکانات تعمیر کئے گئے ہیں اور ان کو غریبوں کے حوالے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سوسائٹی میں لفٹ، سی سی روڈس، سیوریج لائن اور پانی کے ذخیرہ کے لئے سمپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے قینچی کی عدم دستیابی میں رِبن پھینک دیا

انہوں نے کہا کہ مکانات کی تعمیر شفاف انداز میں کی گئی ہے اور استفادہ کنندگان کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعہ کیا گیا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details