اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tafheem Shariyat Workshop: حیدرآباد میں تفہیم شریعت ورکشاب کا انعقاد - Misconceptions about Muslim personal law

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی Maulana Khalid Saifullah Rahmani نے کہا کہ ورکشاپ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ All India Muslim Personal Law Board کے شعبۂ تفہیم شریعت کے زیر انتظام منعقد کیا گیا۔ مسلم پرسنل لا سے متعلق کچھ مسائل ایسے ہیں کہ جن کے بارے میں لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا کی جاتی ہیں Misconceptions about Muslim personal law۔ غلط پروپیگنڈے کئے جاتے ہیں۔ بورڈ کا یہ شعبہ تفہیم شریعت اس لیے قائم ہوا ہے کہ ان غلط فہمیوں کو دور کیا جائے۔

حیدرآباد میں تفہیم شریعت ورکشاب کا انعقاد
حیدرآباد میں تفہیم شریعت ورکشاب کا انعقاد

By

Published : Dec 6, 2021, 5:15 PM IST

تفہیم شریعت ورکشاپ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تفہیم شریعت کمیٹی Shariyat Committee کے زیر اہتمام دو روزہ تفہیم شریعت ورکشاپ کا انعقاد مسجد عالمگیری Alamgir Mosque گٹال بیگم پیٹ ہائی ٹیک سٹیHITEC City میں عمل میں آیا، جس میں Schoolers, advocates, students and intellectuals علماء، وکلاء، لا اسٹوڈنٹ اور دانشوران نے شرکت کی۔

اس دو روزہ تفہیم شریعت کے اجلاس کے پہلے دن مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مولانا مفتی غیاث احمد رشادی، مولانا شاہ جمال الرحمٰن، ضیاء الدین نیر صدر تعمیر ملت اور دیگر نے خطاب کیا-

یہ بھی پڑھیں:Khalid Saifullah on CAA Repeal: حکومت زرعی قوانین کی طرح سی اے اے کو واپس لے

اس موقع پر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ ورکشاپ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے شعبہ تفہیم شریعت کے زیر انتظام منعقد کیا گیا۔ مسلم پرسنل لا سے متعلق کچھ مسائل ایسے ہیں کہ جن کے بارے میں لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا کی جاتی ہیں۔ غلط پروپیگنڈے کئے جاتے ہیں۔ بورڈ کا یہ شعبہ تفہیم شریعت اس لیے قائم ہوا ہےکہ ان غلط فہمیوں کو دور کیا جائے۔ ان مسائل کو سمجھایا جائے اور ان مسائل کی اہمیت و افادیت سے بھی لوگوں کو آشنا کیا جائے۔

مثلاً کثیر الازدواجی کا مسئلہ، طلاق کا مسئلہ، وراثت کا مسئلہ وغیرہ پر ورکشاپ میں تفصیلی وضاحت پیش کی جائےگی اور غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔ یہ ورکشاپ کل 3 بجے تک جاری رہے گا جس میں ریاست تلنگانہ اور آندھر پردیش سے بڑی تعداد میں علماء اور مفتیان شرکت کریں گے۔

اس موضوع پر پہلے تربیت دی جائے گی۔ پھر میڈیا کو، دانشوروں کو قانون دانوں کو ان مسائل پر وضاحت پیش کریں گے۔ اس میں مسلمانوں کے تقریباً تمام تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details