متولی و مینجنگ کمیٹی زمرہ میں مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی اور ابوالفتح سید بندگی قادری منتخب ہوئے جبکہ بار کونسل زمرہ میں قرعہ اندازی کے ذریعہ ذاکر حسین کو وقف بورڈ کا رکن منتخب کیا گیا۔ Telangana Waqf Board Managing Committee
دونوں زمرہ کے لیے حج ہاؤس میں رائے دہی ہوئی اور متولی و مینجنگ کمیٹی کے 475 رائے دہندگان میں سے 300 نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جس میں سے 36 ووٹ اِن ویلیڈ(مسترد) قرار دیئے گئے۔
اس زمرہ کی دو نشستوں کے لیے جملہ 7 امیدوار میدان میں تھے۔ مولانا اکبر نظام الدین پہلے راونڈ سے ہی سبقت حاصل کرچکے تھے۔ 6 راونڈ کی ترجیحی بنیاد پر رائے شماری میں انہیں جملہ 211 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ بندگی بادشاہ قادری 34 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
مولانا اکبر نظام الدین کو پہلے راؤنڈ میں 191 ووٹ ملے اور اس کے بعد ہر راؤنڈ میں ان کی اکثریت میں اضافہ ہوا اور جملہ 211 ووٹ حاصل کرکے وہ ریکارڈ اکثریت سے کامیاب قرار دیئے گئے ۔