اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bilkis Bano Rape Case بلقیس بانو کیس کے مجرمین کی رہائی سے گجرات حکومت نے وحشیانہ سوچ کو فروغ دیا - بلقیس بانو اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے کہا کہ 'ایک خاتون ہونے کے ناطے وہ بلقیس بانو کے درد اور خوف کو محسوس کر سکتی ہیں۔ جس طرح جنسی زیادتی کرنے والوں اور قاتلوں کو جیل سے رہا ہونے پر عزت دی گئی وہ مہذب معاشرہ کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔ Bilkis Bano case convicts Release Controversy

کے کویتا
کے کویتا

By

Published : Aug 18, 2022, 12:24 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کی قانون ساز کونسل کی کے کویتا نے بلقیس بانو جنسی زیادتی معاملہ کے مجرمین کی معافی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی اور قتل جیسے گھناؤنے جرائم کے خاطیوں کو یوم آزادی کے موقع پر رہا کرنا اس مبارک دن کو داغدار کرنے کے مترادف ہے۔Bilkis Bano Rapre Case Convicts Released


کے کویتا نے مجرموں کی رہائی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی بی جے پی حکومت نے بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والوں اور ان کی تین سالہ بیٹی کے قاتلوں کو معاف کر کے وحشیانہ سوچ کو فروغ دیا ہے۔ یہ قانون و انصاف کی روح اور انسانیت کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں:Rahul Gandhi on Bilkis Bano Case بلقیس بانو معاملہ میں راہل گاندھی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا

کے کویتا نے کہا کہ ایک خاتون ہونے کے ناطے وہ بلقیس بانو کے درد اور خوف کو محسوس کر سکتی ہیں۔ جس طرح جنسی زیادتی کرنے والوں اور قاتلوں کو جیل سے رہا ہونے پر عزت دی گئی وہ مہذب معاشرہ کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔ اس خطرناک عمل کو شروع میں ہی روکنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون پر سب کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ قاتلوں کی معافی کا یہ شرمناک فیصلہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے از خود نوٹس لے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details