تلنگانہ حکومت کی لے آوٹ ریگولرائزیشن اسکیم (ایل آر ایس) کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی گئی ۔تلنگانہ کے جنگاوں سے تعلق رکھنے والے جے ساگر راو نامی شخص نے مفاد عامہ کی اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ تلنگانہ، آندھرا پردیش اور ٹاملناڈو میں مناسب تجزیہ کے بغیر لے آؤٹ ریگولرائزیشن اسکیم پر عمل کیاجارہا ہے۔
جسٹس ایل ناگیشور راو کی زیرقیادت سپریم کورٹ کی ایک سہ رکنی بنچ جس نے اس معاملہ کی سماعت کی، تلنگانہ، آندھرا پردیش اور ٹاملناڈو کو نوٹس جاری کی ہے۔درخواست گزار نے یہ دعوی کیا کہ ایل آر ایس کے ذریعہ غیر مجاز قبضہ کرنے والے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس،عہدیداروں کو اس اسکیم کے ذریعہ بے قاعدگیوں کا موقع ہاتھ لگا ہے۔