اردو

urdu

By

Published : Aug 10, 2022, 2:20 PM IST

ETV Bharat / state

Bhima Koregaon Case: ورا ورا راؤ کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی

سپریم کورٹ نے بدھ کو بھیما کورے گاؤں کیس کے ملزم وراورا راؤ کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی۔ SC bail to Varavara Rao on medical grounds

وراورا راؤ کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی
وراورا راؤ کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی

سپریم کورٹ نے جہدکار و شاعر وراورا راو کی ضمانت منظور کرلی جن کو سال 2018میں بھیما کورے گاؤں معاملہ میں ملزم بنایا گیا تھا۔ طبی بنیادوں پر ان کی عدالت عظمی نے ضمانت منظور کی۔ ان کو حیدرآباد میں واقع ان کے مکان سے 28 اگست 2018کو گرفتار کیا گیا تھا۔ Supreme Court grants bail to Varavara Rao

وہ بھیما کورے گاؤں معاملہ کے زیر دریافت قیدی تھے۔ پونے کے وشرام باغ پولیس اسٹیشن میں 8 جنوری 2018کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ راؤ کوابتدا میں گھر پر نظربند کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں 17 نومبر 2018 کو ان کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور بعد ازاں تلوجی جیل منتقل کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details