قبل ازیں اس مسئلے پر ہائی کورٹ کی جانب سے صادر فیصلہ پر مداخلت کرنے سے متعلق عرضی پر سماعت کرنے سے جسٹس نوین سنہا اور جسٹس گوائی پر مشتمل سپریم کورٹ کی بینچ نے انکار کردیا۔
طالبہ کی خودکشی کے خلاف دائر عرضی مسترد - undefined
تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے طلبا کی خودکشی کے واقعات کے خلاف داخل کردہ عرضی کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے عرضی کو مسترد کردیا۔
![طالبہ کی خودکشی کے خلاف دائر عرضی مسترد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4605105-thumbnail-3x2-stu.jpg)
تلنگانہ میں طلبا کی خودکشی کے واقعات پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار
تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی اجرائی کے بعد ناکام طلبا کی خودکشی کے واقعات پر رپورٹ پیش کرنے اور مستقبل میں اسی طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دینے کی خواہش کرتے ہوئے ایک تنظیم سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھی۔
بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم اس تنظیم کے صدر اچوت راو نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 4:20 PM IST