شہر حیدرآباد کے مشہور عثمانیہ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ بی ناگیندر کورونا مثبت پائے گئے۔کورونا وبا کے دوران ڈاکٹر ناگیندر جو ٹی ایس گورنمنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رکن بھی ہیں، نے آوٹ پیشنٹ مریضوں کو علاج جاری رکھاتھا۔
ساتھ ہی انہوں نے ہسپتال کے جنرل سرجری شعبے میں بھی خدمات کو جاری رکھا۔گزشتہ چند دنوں سے وہ تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ٹمس)گچی باولی کے کاموں کی تکمیل میں بھی مصروف تھے۔سمجھاجاتا ہے کہ مریضوں کے علاج کے دوران وہ کورونا سے متاثر ہوگئے۔