اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد ایئرپورٹ پر وطن واپسی سے قبل سوڈانی شہری فوت - اپولو ہسپتال

سوڈان کی 62 سالہ خاتون وطن واپسی سے قبل حیدرآباد کے آر جی آئی ایئرپورٹ پر پرواز میں سوار ہونے سے پہلے فوت ہوگئی۔

Sudan national dies at Hyderabad airport
حیدرآباد ایئرپورٹ پر وطن واپسی سے قبل سوڈانی شہری فوت

By

Published : Jul 5, 2020, 7:50 PM IST

پولیس نے سوڈانی خاتون کی شناخت حائیبا محمد طحہ علی کی حیثیت سے کی ہے اور ایئرپورٹ حکام کے مطابق 62 سالہ خاتون نے جو وطن واپسی کی پرواز کا حصہ تھیں، ایرپورٹ پر تمام رسمی مراحل مکمل کرنے کے بعد، آر جی آئی ہوائی اڈے پر فلائیٹ J4-226/227 میں سوار ہونے سے قبل بورڈنگ گیٹ کے قریب دم توڑ دیا۔

یہ فلائیٹ سوڈان۔حیدرآباد۔مسقط کی روٹ پر سفرکر رہی تھی۔ آج صبح سات بجے سوڈان کی شہری حائیبا محمد طحہ علی وہیل چیر پر سوڈان واپسی کےلیے پرواز میں سوار ہونے کےلیے ایئرپورٹ پہنچی تھی جبکہ وہ بورڈنگ گیٹ کے قریب فوت ہوگئی۔

فوری طور پر اسے اپولو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ وہ کینسر کی مریض تھیں اور گذشتہ سات ماہ سے بنجارہ ہلز کے ورینچی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details