اردو

urdu

ETV Bharat / state

Reciation Competition in Hyderabad: شرفیہ قرأت اکیڈمی حیدرآباد کے مسابقۂ قرأت کا کامیاب انعقاد

شرفیہ قرات اکیڈمی میں منعقد قرات مقابلہ Quran Reciation Competitions مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے مولانا اعجاز الدین نے قرآن کریم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور لوگوں سے قرآن کریم کے پیغامات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ Reciation Competition in Hyderabad

سابقہ قرأ ت
سابقہ قرأ ت

By

Published : Jan 18, 2022, 12:59 PM IST

شرفیہ قرأت اکیڈمی کے زیراہتمام حیدرآباد میں سالانہ دوروزہ ریاستی مسابقہ قرأت Quran Recitation Competitionکاکامیاب انعقادعمل میں آیا۔

جلسہ میں مہمان خصوصی مولانا اعجاز محی الدین وسیم خطیب جامع مسجد عزیزیہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ امت محمدیہ میں صرف سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ وہ واحد قاری ہیں جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی زبان مبارک سے ’لحن داؤدی‘ کا تمغہ حاصل ہوا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ سلم نے فرمایا کہ قرآن کو آوازوں سے زینت دو۔اچھی آواز سے قرآن مجید کی تلاوت قرآن کریم کے حسن کو دوبالا کردیتی ہے۔

اس جلسہ میں طالبات کے زمرہ میں ثانیہ مرزا نے انعام اول 10ہزار روپئے، سیدہ زینب فاطمہ نے انعام دوم 7ہزار روپئے اورسیدہ اتقاء فاطمہ نے انعام سوم 5ہزارروپئے حاصل کئے۔ اس کے علاوہ حافظہ زینب، نبیرہ غوث، ہاجرہ مہوین، سیدہ صادقہ فاطمہ، سیدہ انیس فاطمہ نے ترغیبی انعامات فی کس ایک ہزارروپئے حاصل کئے۔ خواتین کے زمرہ میں سمیہ کو انعام اول، سیدہ کنیز فاطمہ انعام دوم اور فاطمہ کوانعام سوم حاصل ہوا۔ جب کہ عمارہ،سیدہ عائشہ فاطمہ، جاسمین بیگم، کنیز فاطمہ خان اور سیدہ رحمت النساء کو ترغیبی انعامات دیئے گئے۔

طلبہ کے زمرہ میں قاری محمد علی شرف الدین،محمد سعود شریح، محمد خالد عبدالمفتی نے بالترتیب انعام اول،دوم اور سوم حاصل کئے جس پر انہیں 10‘7اور5ہزارروپئے بطورانعام حاصل ہوئے۔ اشہرصدیقی، محمد عبدالنافع، سیدعبدالرحمن، اسئیل صدیقی،عبداللطیف ریان نے ترغیبی انعامات فی کس ا یک ہزارروپئے حاصل کئے۔

مردحضرات کے زمرہ میں حافظ محمد شعیب شریف الدین،محمد ظفراحمداور محمد مسروراحمد بالترتیب انعام اول،دوم اور سوم حاصل کئے جس پر انہیں 10 ‘7 اور 5 ہزار روپئے بطور انعام حاصل ہوئے۔ علاوہ ازیں نعمت اللہ، حافظ عظیم، عبدالرحمن، عبدالمجید جنیدی، محمد ذاکر پاشاہ کو ترغیبی انعامات کے تحت فی کس ایک ہزار روپئے حاصل ہوئے۔ ان تمام کو گولڈ، سلور اور برونز میڈلس اور خوبصورت سند سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی نے کارروائی چلائی۔ حافظ عمادالدین امام مسجد عزیزیہ نے دعا کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details