اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: 'مسلم ہیں تو دعوت دیں' کے عنوان کے تحت مہم کا آغاز - دعوتی شعور بیدار

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حامد محمد خان نے کہا کہ قرآن مجید میں امت مسلمہ کو ایک داعی کی حیثیت سے متعارف کروایا گیا ہے، جس کا کام اسلام کی روشنی میں تعلیمات سے انسانیت کو آگاہ کرنا ہے۔

حیدرآباد: 'مسلم ہیں تو دعوت دیں' کے عنوان کے تحت مہم کا آغاز
حیدرآباد: 'مسلم ہیں تو دعوت دیں' کے عنوان کے تحت مہم کا آغاز

By

Published : Mar 23, 2021, 8:58 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں مسلمانوں میں دعوتی شعور بیدار کرنے کے لئے اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن نے 15 روزہ مہم کا آغاز کیا ہے۔

حیدرآباد: 'مسلم ہیں تو دعوت دیں' کے عنوان کے تحت مہم کا آغاز

جماعت اسلامی کے صدر دفتر لکٹرکوٹ میں امیر حلقہ حامد محمد خان کی نگرانی میں اس مہم کا آغاز کیا گیا، اس اجلاس میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔

مولانا جعفر پاشاہ ثانی، مولانا ابرار حسین، مولانا تقی رضا عابدی سمیت دیگر علماء نے شرکت کی-

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حامد محمد خان نے کہا کہ قرآن مجید میں امت مسلمہ کو ایک داعی کی حیثیت سے متعارف کروایا گیا ہے، جس کا کام اسلام کی روشنی میں تعلیمات سے انسانیت کو آگاہ کرنا ہے۔

ایس آئی او حیدرآباد کے صدر طلحہ فیاض الدین نے کہا کہ یہ مہم 22 مارچ تا 4 اپریل تک جاری رہے گی۔ ' مسلم ہیں تو دعوت دیں' کے عنوان کے تحت مختلف مساجد میں خطبات جمعہ کا اہتمام کریں گے۔ تمام دینی جماعت اور علماء کرام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے اس موضوع پر تقاریر کرنے اور عوام کو اس دعوتی کام کی طرف متوجہ کرانے کی اپیل کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ عام مسلم نوجوانوں کے لئے دعوتی ورکشاپس بھی منعقد کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ - طاس معاہدہ: بھارت و پاکستان کے کمشنرز کے درمیان میٹنگ جاری

اس موقع پر مختلف جماعتوں کے ذمہ دار علماء کرام و مشائخ نے خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details