حیدرآباد: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن نے نوجوانوں میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ 15 روزہ مہم "تعلیم برائے بااختیار: تعلیم-روشنی- بااختیار" کا آغاز کیا۔ایس آئی او کے ریاستی صدر عبدالحفیظ نے حیدرآباد میں اس ضمن میں ہفتہ کے روز افتتاحی پروگرام کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "ایس آئی او تلنگانہ ڈراپ آؤٹ پوزیشن کو گہری سمجھ بوجھ کے ساتھ دیکھتا ہے اور کمیونٹی کو بیداری اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ انفرادی سطح پر اور اجتماعی سطح پر بہت سی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس مہم کے ایک حصے کے طور پر انہیں انجام دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مہم کے ایک حصے کے طور پر تمام اضلاع میں ڈور ٹو ڈور میٹنگز، کارنر میٹنگز، ٹاپرز کےمبارکبادی پروگرام، کیریئر گائیڈنس سیشن، بااثر افراد کے ساتھ گول میز کانفرنس، داخلہ مہم، ثقافتی سرگرمیوں اور دیگر تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔