حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے گجویل کی گیارہ شہیداںؒ درگاہ پر حاضری دی اور گل چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے تلنگانہ کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے دعا کی۔ State Home Minister Mahmood Ali URS Gajwal Dargha visit In Hyderabad In Telangana
تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے گجویل کی درگاہ پر حاضری دی محمد محمود علی نے وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ اور ان کے افراد خاندان کی لمبی عمر اور صحت کے لئے بھی دعا کی۔
بعد اذاں گجویل کی تنظیم المساجد کی جانب سے مدینہ مسجد میں وزیر داخلہ، رکن قانون ساز کونسل یادو ریڈی، پرتاپ ریڈی، مسیح اللہ خاں، مادھو سینو، زیڈ پی ٹی سی ملیش، جعفر خاں اور دیگر کو تہنیت پیش کرتے ہوئے گلدستہ و شال پوشی کی۔
وزیر داخلہ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے گذشتہ آٹھ برسوں میں کئی ترقیاتی کام انجام دیئے گئے۔ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ نے بالخصوص گجویل حلقہ اسمبلی کے لئے شاندار ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے.
وزیر موصوف نے کہا کہ کے سی آر نے دور اندیشی سے جدید اور انوکھی اسکیمات کو منظر عام پر لایا جس سے تلنگانہ کے عوام استفادہ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Mahmood Ali on Modi Govt Policies کے سی آر کے علاوہ کسی میں بھی وزیراعظم کی پالیسوں پر تنقید کرنے کی ہمت نہیں
وزیر داخلہ محمد محمود علی نے اپنے خطاب کے دوران شادی مبارک، رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ، ریسیڈینشیل اسکولس، آسرا پنشن اور دیگر اسکیمات کا ذکر کرتے ہوئے ان کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی کے ارکان عارف الدین، معید خاں، بدرالدین، ستار گلشنی، محمد مسکین، اور دیگر موجود تھے۔ State Home Minister Mahmood Ali URS Gajwal Dargha visit In Hyderabad In Telangana