آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پیر کے روز اہم اجلاس طلب کیا۔ جس میں سڑک، بندرگاہ اور ہوائی اڈوں کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔
اس اجلاس میں وزراء پیدی ریڈی، شنکر نارائن، گوتم ریڈی اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ جگن نے کہا کہ اکتوبر تک بارشیں تھم جائیں گی، جس کے فوری بعد سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہوجانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام سڑکیں اچھی ہوجانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:کووڈ کی وجہ سے کئی شعبۂ جات کو نقصان اٹھانا پڑا: وزیر تعلیم تلنگانہ
انھوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے شاہراہیں خراب ہوگئیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پہل کرچکی ہے اور ٹینڈرز بھی طلب کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر کہیں ٹینڈر نہیں بلایا گیا تو فوری اقدام کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ اکتوبر میں کسی حال سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہوجانا چاہیے اور اس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں۔