ریاست تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات 17 تا 22 مئی منعقد کئے جائیں گے اور امتحانات کے لئے 3گھنٹے 15 منٹ کا وقت فراہم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ تلنگانہ ریاستی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے ایس ایس سی امتحانات 2021کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ ایس ایس سی کا زبان اول کا پرچہ 17 مئی کو منعقد ہوگا جبکہ سوشل کا پرچہ 22مئی کو منعقد کیا جائے گا۔
ایس ایس سی امتحانات 17 تا 22 مئی منعقد ہوں گے - تلنگانہ ریاستی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن
زبان اول کا پہلا پرچہ ہوگا جبکہ سوشل کا آخری پرچہ رہے گا۔
ایس ایس سی امتحانات 17 تا 22 مئی منعقد ہوں گے
زبان اول کا پہلا پرچہ ہوگا جبکہ سوشل کا آخری پرچہ رہے گا۔ اس کے علاوہ او ایس ایس سی کے پرچۂ جات 24اور 25مئی کو منعقد کئے جائیں گے علاوہ ازیں ایس ایس سی ووکیشنل کے پرچہ کا انعقاد 26مئی کو عمل میں آئے گا۔ ایس ایس سی ووکیشنل کے پرچہ کے لئے 2گھنٹے کا وقت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 17مئی سے شروع ہونے والے ایس ایس سی امتحانات جو کہ 6پرچوں پر مشتمل ہوں گے ان کے اوقات کار صبح 9:30سے 12:45 دوپہر تک ہوں گے اور تمام مضامین کیلئے صرف ایک ایک پرچہ ہوگا۔