بی رام موہن نے کہا کہ اس خاتون کے ارکان خاندان کو پانچ لاکھ روپئے معاوضہ دیاجائے گا جبکہ اس حادثہ میں زخمی افراد کا بہتر طورپر علاج کروانے کی انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔
گچی باولی فلائی اوور حادثہ: ہلاک خاتون کے خاندان کیلئے ایکش گریشیا - car falls off Biodiversity flyover
شہر حیدرآباد کے گچی باولی علاقہ میں بائیوڈائیورسٹی فلائی اوور سے کار گرنے کے حادثہ میں مرنے والی خاتون جس کی شناخت 40 سالہ ستیہ وتی کے طورپر کی گئی ہے،کے ارکان خاندان کو مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن بی رام موہن نے ایکش گریشیا کا اعلان کیا۔
![گچی باولی فلائی اوور حادثہ: ہلاک خاتون کے خاندان کیلئے ایکش گریشیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5155083-thumbnail-3x2-ghmc.jpg)
گچی باولی فلائی اوور حادثہ: ہلاک خاتون کے خاندان کیلئے ایکش گریشیا
ساتھ ہی بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور سے گزرنے والی گاڑیوں کی رفتار پر قابو پانے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کے لیے تین دنوں تک اس فلائی اوور کو بند رکھنے کا فیصلہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے لیا گیا ہے۔اس حادثہ میں ستیہ وتی ہلاک اور اس کی بیٹی پرانیتا اور دیگر دو افراد بالاراجو،کروپا شدید زخمی ہوگئے۔